اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہراور اقتصادی شہ رگ میں پولیس نے دوہزار اٹھارہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دوسو اٹھارہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲